25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںصنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی،معاون...

صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی،معاون خصوصی ہارون اختر

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کی جانب سے ریاستی اداروں کی غیر ضروری مداخلت کو روکنے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس میں کاروباری برادری نے ریاستی اداروں کی غیر ضروری مداخلت، کاروباری سہولت مراکز اور ون ونڈو آپریشنز کی کمی اور حکومت سے ملنے والی ناکافی سہولتوں اور ٹیکسیشن کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ہارون اختر خان نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے خبردار کیا کہ اداروں کی غیر ضروری مداخلت سے سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا مقصد یہ ہے کہ ریاستی ادارے صنعتکاروں کو سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ ان کی حفاظت اور حمایت کی جا سکے اور کاروباری اعتماد کو فروغ ملے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری سہولت مراکز کا قیام، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنا اور معاون پالیسیوں کی تشکیل پاکستان کے صنعتی شعبے کی بحالی اور ترقی کے لئے ضروری ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588994

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں