نمائندہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی کاکڑ نے آر ایچ سی میختر کے دورے کے موقع پر باچیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا سرکاری آفیسران عوام کے خادم ہیں۔ ان کے ہمراہ ڈی ایچ او لورالائی عبدالحمید زہری۔قبائلی رہنما چئرمین عبداللہ.ڈاکٹر شاہ زمان خان اور دیگر آفیسران بھی تھے اے ڈی سی نور علی خان کاکڑ نے گزشتہ روز آر ایچ سی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مذکورہ سینٹر کے حوالے سے چلنے والے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پوری طور وہاں موجود کمیونیٹی کےساتھ ایک میٹنگ منقعد کی واضع رہے کہ کافی سال پہلے علاقہ کے قبائلی رہنما نے ایچ آر سی سینٹر کے لیے زمین فراہم کی تھی
جہاں یہ معاہدہ ہوا کہ زمین فراہم کرنے کے بعد ہمارے گھر کے بندوں کو مذکورہ سینٹر میں ملازمت فراہم کی جائے بصورت دیگر مذکورہ گھر کے افراد نے مذکورہ سینٹر کو بند کیا جس پر اے ڈی سی نور علی خان کاکڑ نے فوری طور پر اس سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود اسٹیک ولڈر سے ملاقات کی ا نہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے بھر کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ کیمیونٹی کے تعاون سے ہی یہ عوامی مسائل کا حل ممکن ہے اجلاس میں تمام شامل علاقائی کمیونیٹی اور موقع پر موجود افراد نے آئندہ صلاو مشورہ سے ہر مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق ہوا
آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء اور قبائلی عمائیدین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589029