تہران ۔ 14 جون (اے پی پی) ایران کے اعلی رہنماعلی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کو ایرانی معاشرے کے ٹوٹ پھوٹ سے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ ”دو قطبوں کی تلاش“اور ”معاشرے کی دو حصّوں میں تقسیم“ ایک خطرناک اور ملکی مفادات کے لیے نقصان دہ رجحان ہے۔علی خامنہ ای نے خامنہ ای نے نیوکلیئر معاہدہ کرنے والے مذاکرات کاروں پر الزام عائد کیا کہ وہ دوسرے فریق کی …
خامنہ ای نے روحانی کو ایرانی معاشرے کی "تقسیم” سے خبردار کر دیا

مزید خبریں
تہران ۔ 14 جون (اے پی پی) ایران کے اعلی رہنماعلی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کو ایرانی معاشرے کے ٹوٹ پھوٹ سے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ ”دو قطبوں کی تلاش“اور ”معاشرے کی دو حصّوں میں تقسیم“ ایک خطرناک اور ملکی مفادات کے لیے نقصان دہ رجحان ہے۔علی خامنہ ای نے خامنہ ای نے نیوکلیئر معاہدہ کرنے والے مذاکرات کاروں پر الزام عائد کیا کہ وہ دوسرے فریق کی بات کا اعتبار کرتے ہوئے دستبردار ہوئے جس کا نتیجہ یہ آیا کہ دشمن اب ان کمزوریوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بالخصوص گزشتہ ماہ صدارتی انتخابات میں روحانی کے دوسری مرتبہ کامیاب ہونے کے بعدعلی خامنہ ای اور حکومت کے سربراہ کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوا ہے۔








