25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور فٹ پاتھوں سے غیرقانونی تجاوزات کا...

شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور فٹ پاتھوں سے غیرقانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، سی او حافظ عمر فاروق

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 28 اپریل (اے پی پی):شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور فٹ پاتھوں سے غیرقانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری و پیدل چلنے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں، تجاوزات آپریشن کو مزید موثر اور مستقل بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً کمشنر سرگودھا ڈویژن وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہانزیب اعوان دورے کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا حافظ عمر فاروق نے شہر بھر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی (بیوٹیفکیشن) سے متعلق جاری منصوبوں، خصوصاً چوکوں کی تزئین و آرائش کے لیے بھی کام تیزی سے جاری ہے، شہر کی ظاہری خوبصورتی شہریوں کے ماحول پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے لہٰذا اس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں کے پیچ ورک اور مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا اور کام جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آ سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی کارکردگی اور شفافیت میں نمایاں بہتری آ رہی ہے، شہریوں کو ہرطرح کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589053

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں