- Advertisement -
سمبڑیال۔ 29 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا اور تدریسی عمل سمیت انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی اور ٹرانسپورٹ کے عمل سمیت تمام انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے کلاس رومز میں جاکر بچوں سے بھی اظہار خیال کیا اور ان کے احساسات کو محسوس کیا ۔ انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ اسپیشل ایجوکیشن میں موجود بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کی پڑھائی پر خاص توجہ دی جائے تاکہ یہ بچے معاشرے میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589401
- Advertisement -