- Advertisement -
لاہور۔29اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اپنے خلاف نو مئی کے جلائو گھیرائو کے واقعات میں درج تمام مقدمات یکجا کر کے ٹرائل کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے سولہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا کہ مماثلت نہ رکھنے والے مقدمات کو یکجا نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ہر مقدمے کا وقوعہ، وقت اور جگہ مختلف ہے جبکہ مقدمات میں الگ الگ ملزمان اور مختلف تشدد کے واقعات شامل ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ آئین کا آرٹیکل 13 -اے صرف اس صورت میں لاگو ہوتا ہے جب کسی شخص کو سزا ہو چکی ہو یا وہ مجرم قرار دیا جا چکا ہو۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589416
- Advertisement -