31.3 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک، دریائے ہرو میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق...

اٹک، دریائے ہرو میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

- Advertisement -

اٹک۔ 29 اپریل (اے پی پی):اٹک کے دریائے ہرو میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اٹک کے گاؤں بوٹا اکھوڑی میں ہرو دریا میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائی 12 سالہ حامد علی اور 19 سالہ فاروق علی پسران احمد نواز ڈوب گئے ۔

مقامی لوگوں نے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ بہہ گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، تاہم مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل دونوں بھائیوں کی لاشیں نکال لیں، جنہیں لواحقین نے گھر منتقل کر دیا۔ لاشیں گائوں پہنچیں تو کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589487

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں