27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ کا بنیادی مراکز صحت ویرووالہ اور گلوٹیاں...

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ کا بنیادی مراکز صحت ویرووالہ اور گلوٹیاں خورد کا دورہ ، سٹاف کی حاضری سمیت دستیاب سہولیات اور صفائی کا جائزہ لیا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔29اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے بنیادی مراکز صحت ویرووالہ اور گلوٹیاں خورد کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری سمیت دستیاب سہولیات اور صفائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ، میعاد اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ چیک کیا۔

انہوں نے مراکز صحت کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنا ئیں اور آئندہ و یکسین مرحلے کے لیے بھرپور تیاری کی جائے ۔ بعدازاں انہوں نے مریضوں سے سہولیات کی فراہمی سے متعلق بھی دریافت کیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589562

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں