27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںبورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے تحت انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول...

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے تحت انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔29اپریل (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے تحت انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات کے پہلے روز سائیکالوجی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ملٹری سائنس اور ہوم اکنامکس کے پرچے لیے گئے۔ راولپنڈی ڈویژن میں کل 185 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں 1762 سے زائد عملہ امتحانی فرائض انجام دے رہا ہے۔

انتظامیہ نے امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں،تمام مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن کی آن لائن نگرانی کی جا رہی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت غیر متعلقہ افراد کا امتحانی مراکز میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جعلی امیدواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جن پر یو ایم سی کیسز، جرمانے اور حوالات کی سزائیں لاگو ہو سکتی ہیں۔ ہر ضلع میں علیحدہ کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جبکہ بورڈ دفتر میں مرکزی کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرینس پالیسی پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے،امتحانی نظام میں نقل کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589567

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں