- Advertisement -
سیالکوٹ۔29اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی مرکز گورنمنٹ خواجہ صفدر گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کا دورہ کیا اور امتحان کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امتحانی عملہ ہر صورت صبح 8 بجے تک اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر موجود ہونا چاہئے ، مقررہ ٹائم پر نہ پہنچنے پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور پر امن امتحان کے انعقاد پر کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589592
- Advertisement -