31.3 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومتجارتی خبریںایس پی ایل کے منافع میں 9 ماہ کے دوران 1.66 فیصد...

ایس پی ایل کے منافع میں 9 ماہ کے دوران 1.66 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) کے منافع میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 1.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران ایس پی ایل کا منافع 1101 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کو 1083 ملین روپے منافع حاصل ہواتھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سا ل کے ابتدائی 9 ماہ میں ایس پی ایل کے منافع میں 18 ملین روپے یعنی 1.66 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

اعدادوشمار کےمطابق اس دوران کمپنی کا عمومی منافع 8فیصد کی بڑھوتری سے 1599 ملین روپے ریکارڈکیاگیا ہے جبکہ قبل از ٹیکس منافع بھی گزشتہ مالی سال کے 1756 ملین روپے کے مقابلہ میں 1790 ملین روپے تک بڑھا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590102

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں