36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی حکومت نے خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی برطرفی کا فیصلہ واپس...

اسرائیلی حکومت نے خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا

- Advertisement -

تل ابیب ۔30اپریل (اے پی پی):اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے داخلی سلامتی ایجنسی کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کا اپنا فیصلہ کو واپس لے لیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی حکومت نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ایک دستاویز میں رونن بار کو برطرف کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 20 مارچ 2025 کے اپنے فیصلے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ شین بیت سکیورٹی سروس کے سربراہ نے پیر کو اعلان کیاتھا کہ وہ 15 جون کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔انہوں نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ کئی ہفتوں کی کشیدگی کے بعد اس حساس ادارے کی سربراہی سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

رونن بار نے حال ہی میں سپریم کورٹ میں ایک تحریری حلف نامہ جمع کرایا تھا جس میں اس نے حلف کے تحت اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان سے ذاتی وفاداری کا مطالبہ کیا اور انہیں حکومت مخالف مظاہرین کی جاسوسی کرنے کا حکم دیا تھا۔

اتوار کو اسرائیلی وزیر اعظم نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں رونن بار کو جھوٹا قرار دیا۔گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے رونن بار کی برطرفی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے ان کی برطرفی روک دی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590104

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں