36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںصادق آباد ،تھانوں کے ایس ایچ اوز لائن حاضر ،ایک معطل

صادق آباد ،تھانوں کے ایس ایچ اوز لائن حاضر ،ایک معطل

- Advertisement -

صادق آباد۔اپریل (اے پی پی):ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کر دیا جبکہ ایک کو معطل کردیا۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے ایس ایچ او تھانہ شیدانی سب انسپکٹر محمد یونس عباسی کو علاقہ میں کرائم کنٹرول نہ کرنے پر لائن حاضر کرتے ہوئے دو سال سروس ضبطگی کی سزا دے دی اور ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل غازی محمد اشفاق کو شکایات پر معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کر دیا گیا، اسی طرح تھانہ صدر صادق آباد سے اے ایس آئی شاہد اقبال وڑائچ کو کرپشن کی شکایات پر معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کر دیا گیا ہے،

ایس ایچ او تھانہ بھونگ رانا محمد رمضان، ایس ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور رانا محمد عارف، تھانہ بھونگ کے سب انسپکٹر اعجاز کو بھی لائن حاضر کر دیا گیا، محرر تھانہ صدر صادق آباد ہیڈ کانسٹیبل فرحان احمد کو پیشہ ورانہ امور میں غفلت برتنے پر معطل کر کے لائن حاضر کیا گیا ہے، کچہ کمپ بند بونڈا اور گڑھی خیر محمد جھک کے دورہ کے دوران غیر حاضری پر سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکاروں دو دو سال ملازمت ضبط کرنے کے ساتھ ایک ایک سال کی سالانہ اینکریمنٹ بند کرنے کی سزا دے ،دی ڈی پی او عرفان علی سموں انسپکٹر فقیر حسین کو انچارج سکیورٹی برانچ، انسپکٹر محمد اشرف کو انچارج اسٹیبلیشمنٹ برانچ، سب انسپکٹرز اسد رسول اور الطاف حسین کو شعبہ شکایات سب انسپکٹر محمد ذیشان محسن کو انچارج آئی ٹی برانچ اور سب انسپکٹر ذیشان محمود کو انچارج پی آر او برانچ تعینات کر دیا ہے۔

- Advertisement -

دریں اثناء انہوں نے سابق انچارج سکیورٹی برانچ انسپکٹر حسین رضا نظامی، سابق او ایس آئی و پی آر او سب انسپکٹر سیف علی اور سابق انچارج آئی ٹی برانچ سب انسپکٹر قمبر حسین نقوی کو عہدوں سے ہٹا کر لائن حاضر کرنے کے احکامات جاری کر کر دئیے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590131

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں