33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںچوہدری پرویز الہی کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور

چوہدری پرویز الہی کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں درج مقدمے میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔بدھ کے روز سماعت پر پرویز الہی کے وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

عدالت میں شریک ملزمان بشمول محمد خان بھٹی نے حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے شریک ملزمان کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اس مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے، جس میں الزام ہے کہ پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کے 12 افسران کو میرٹ کے خلاف بھرتی کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590167

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں