30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات موجود ہیں، پائیدار...

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات موجود ہیں، پائیدار اور منافع بخش ترقی کے لئے ماحول سازگار ہے،نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات موجود ہیں جبکہ ملک میں پائیدار اور منافع بخش ترقی کے لئے ماحول سازگار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں "ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فورم 2025” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم پاکستان کے نیشنل ڈیجیٹل ویثرن سے مطابقت رکھتا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈی ایف ڈی آئی پاکستان کے آئی ٹی کے شعبہ کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے ترقی کے لئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی تک رسائی کے لئے ڈیجاٹزیشن انتہائی ضروری ہے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی پاکستان کی معیشت کو نئی شکل دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ڈیجیٹل معیشت فروغ پارہی ہے، پاکستان میں عالمی میعار کے ڈیجیٹل ماہرین موجود ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے پاس نوجوان ڈیجیٹل فورس موجود ہے، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ ڈیجیٹلیشن کے حوالے سے نمایاں قانون سازی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے بانی ممبران میں شامل ہے، پاکستان ڈی سی او کی صدارت سنبھالنے کی تیاری کررہا ہے۔ محمد اسحاق ڈار نے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم کے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ فورم ملکی اور غیر ملکی مندوبین کے لئے فائندہ مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جبکہ ہمارے پاس نوجوان ڈیجیٹل فورس موجود ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے فورم میں مختلف ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اور اسٹارٹ اپس اپنی مصنوعات کی نمائش کررہی ہیں۔ دنیا بھر کے مختلف ملکوں کے وزراء اور وفود بھی اس اہم فورم میں شریک ہیں۔ فورم میں معروف بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے سی ای اوز بھی شرکت کررہے ہیں۔

ڈی ایف ڈی آئی فورم 2025 کا اہتمام وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے تعاون سے کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت میں ترقی اور جدت طرازی کا کلیدی مرکز بناناہے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دو روزہ فورم کے انعقاد سے پاکستان کو گلوبل مارکیٹ تک رسائی ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590272

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں