30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مبینہ آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل...

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مبینہ آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کو غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے مبینہ آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کو غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا ۔بدھ کو سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے مبینہ آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے آڈیو لیکس کمیشن غیر فعال ہو چکا ہے، یہ کیس تو غیر موثر ہو چکا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا آڈیو لیکس کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جبکہ کمیشن کے دیگر دو ممبران اب سپریم کورٹ کے جج ہیں۔

- Advertisement -

وکیل حامد خان نے موقف اختیار کیا کہ اٹارنی جنرل نے بتانا ہے کہ آڈیو لیکس پر نیا کمیش بنائیں گے یا نہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ اٹارنی جنرل دوسرے آئینی بینچ میں مصروف ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے وفاقی حکومت کو نیا کمیشن بھی بنانا ہو تب بھی یہ کیس اب غیر موثر ہے۔ عدالت نے مبینہ آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کو غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590296

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں