30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال کا ضلع حب کا دورہ...

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال کا ضلع حب کا دورہ کیا حب ضلعی دفتر اور زیر تعمیر نئی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

- Advertisement -

حب۔ 30 اپریل (اے پی پی):ترجمان الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے ضلع حب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حب ضلعی دفتر اور زیر تعمیر پیرکس روڈ پر نئی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر عبدالمقتدر غزالی نے انہیں دفتر کے امور اور انتظامی معاملات پر الگ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو بھی موجود تھے۔ متعلقہ افسران نے انہیں تعمیراتی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی اصغر سیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا وژن ہے کہ تمام دفاتر الیکشن کمیشن کی اپنی ملکیت میں ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ میں منتقلی کے بعد الیکشن کمیشن اپنی قومی ذمہ داریاں بہتر اور مؤثر انداز میں نبھا سکے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی عمارت میں جدید ٹیکنالوجی کی سہولتیں دستیاب ہوں گی، جس سے دفتری امور مزید تیز اور شفاف انداز میں انجام دیے جا سکیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590363

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں