سیالکوٹ۔30اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نےسیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران 21فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ، 3 کی پروڈکشن بند،5 کو 85ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے،2 من سے زائد ملاوٹی دودھ، بھاری مقدار میں ناقص مصالحہ جات، دالیں اور آئل تلف کردیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا۔
علی الصبح داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندیاں کرکے 152گاڑیوں میں25 ہزار لیٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ کچن ایریا انتہائی گندہ، گندے فریزر اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت دیگر اہم ریکارڈ عدم موجود پائے گئے۔ ممنوعہ، گندے نیلے ڈرموں اور ٹینکیوں میں اچار رکھا ہوا پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بارہا اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر پروڈکشن بند کردی گیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جعلسازی اور ملاوٹ میں ملوث عناصر کا قلع قمع کریں گے۔ شہری اشیاء کی خریداری سے قبل مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ لازمی چیک کرلیں۔ شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590376