30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈین و سی ای او ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن نے ایوب ٹیچنگ...

ڈین و سی ای او ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو 54 نئے کمپیوٹر عطیہ کر دئیے

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈین و سی ای او ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کو 54 نئے کمپیوٹر عطیہ کر دئیے ۔ انہوں نے 54 کمپیوٹر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی کے حوالے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی انجینئر شہریار علی نے بتایا کہ یہ کمپیوٹرز او پی ڈی میں نصب کیے جائیں گے تاکہ ہسپتال میں پیپر لیس سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید نظام کے ذریعے ہسپتال کو سالانہ دو کروڑ روپے کی بچت ہوگی جس کا براہِ راست فائدہ مریضوں اور ہسپتال دونوں کو پہنچے گا۔ریڈیالوجی امیجز اب ایک منٹ کے اندر سسٹم پر دستیاب ہوں گی اور ڈاکٹرز ڈیجیٹل امیجز کے ذریعے بہتر اور فوری تشخیص کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایچ آئی ایم ایس کے تحت مریضوں کی رپورٹس اب او پی ڈی میں براہ راست دیکھی جا سکیں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس نظام سے قبل مریضوں کو اپنی رپورٹس کے لیے طویل قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا تھا جو اب ماضی کا حصہ بن جائے گا۔ جدیدکمپیوٹر سسٹم کی تنصیب ہسپتال میں ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال، معیارِی علاج میں بہتری اور مریض دوست ماحول کے قیام کی جانب اہم قدم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590387

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں