29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد کے شہری اور دیہی...

ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کے کام کی کڑی نگرانی جاری

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کے کام کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کنٹریکٹرز کمپنیوں کو تمام دستیاب وسائل صفائی کے کام پر صرف کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے اجلاس میں ستھرا پنجاب کے حوالے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ستھرا پنجاب حکومت پنجاب کابڑا اقدام ہے، کوڑا اٹھانے کیلئے ہیومن ریسورس میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرزیونین کونسلز کی سطح پر روزانہ صفائی کا جائزہ لیں،صفائی بارے لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ شہری صفائی بارے شکایات ہیلپ لائن نمبر 1139 پر بھی درج کراسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرین بیلٹس میں بھی صفائی کو یقینی بنایا جائے، سخت محنت سے ہی بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590433

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں