29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی اسحاق خان ایڈوکیٹ کو مبارکباد

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی اسحاق خان ایڈوکیٹ کو مبارکباد

- Advertisement -

پشاور۔ 30 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے اسحاق خان ایڈوکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف آپ کی صلاحیتوں اور وکلا برادری میں اعتماد کا مظہر ہے، بلکہ مسلم لیگ (ن) کے اتحاد، محنت اور قیادت پر اعتماد کی روشن دلیل بھی ہے. دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ آئین و قانون کی سربلندی، وکلا کے حقوق اور ملک و قوم کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590436

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں