29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 30 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی محنت کشوں کے حقوق، عزت اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے،یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرہ تبھی قائم ہو سکتا ہے جب محنت کش طبقے کو عزت، تحفظ اور مساوی مواقع میسر ہوں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،صوبے میں مزدوروں اور ان کے بچوں کی بہبود کے لیے جاری اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ ممکن ہوا ہے کہ مزدوروں کے بچوں کو ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جا رہے ہیں اور آج ایک مزدور کا بچہ اسی ادارے میں زیر تعلیم ہے جہاں ایک صاحب حیثیت فرد کا بچہ پڑھتا ہے جو مساوات اور انصاف کی عملی مثال ہے ۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت مزدور طبقے کے لیے روزگار، صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے،ہمیں بحیثیت قوم ان محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے تمام محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شب و روز محنت کی بدولت بلوچستان اور پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590442

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں