- Advertisement -
پشاور۔ 30 اپریل (اے پی پی):پشاور میں چارسدہ غنی خان روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار فاروق کی نمازِ جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں ادا کر دی گئی، شہید اہلکار فاروق ڈیوٹی کے لیے پشاورنیب آفس جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگیا، نمازجنازہ میں ڈی پی اوچارسدہ سلیمان ظفر، ڈپٹی کمشنرچارسدہ قیصرخان، نیب افسران، سرکل ڈی ایس پیزاوردیگر پولیس افسران نے شرکت کی، پولیس افسران کی جانب سے شہید اہلکارکو سلامی پیش کی گئی، شہید کے جسد خاکی کو تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590448
- Advertisement -