26.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنربہاول پورکا وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کادورہ

ڈپٹی کمشنربہاول پورکا وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کادورہ

- Advertisement -

احمدپورشرقیہ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پورکا دورہ کیا۔انہوں نے گورنمنٹ عباسیہ ہائیر سیکنڈری سکول میں قائم امتحانی مرکز کا بھی معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا۔وہ بی وی ایچ کے شعبہ آؤٹ ڈور اور شعبہ ایمر جنسی میں گئے اورطبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کی فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے آؤٹ ڈور اور شعبہ ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی، دیگر طبی سہولیات سمیت صفائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے گورنمنٹ عباسیہ ہائیر سیکنڈری سکول میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے طلباء کی رول نمبر سلپس، حاضری شیٹ اور امتحانی کاپیاں چیک کیں اور امتحان کے صاف شفاف انعقاد کے امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز میں طلباء کے بیٹھنے کے انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔اس موقع چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاول پور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590512

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں