29.9 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںبہاو الدین زکریا یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام عالمی یوم مزدور کے موقع...

بہاو الدین زکریا یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام عالمی یوم مزدور کے موقع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

ملتان ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرِ اہتمام عالمی یوم مزدور کے موقع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی کے سیمینار ہال میں چیئرمین ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ کی زیر صدارت کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی میں آئی ٹی ایکسپرٹ سی ای او آئی سکلز محمد تنویر نانڈلہ، چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر سٹڈیز BZU ملتان ڈاکٹر مرید حسین ملک، ڈائریکٹر سینٹر فار ریسرچ سوشیالوجی اینڈ پالیسی BZU ملتان ڈاکٹر کامران اشفاق اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ، ڈاکٹر کامران اشفاق، ڈاکٹر مرید حسین ملک اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ مزدوروں کی تحریک کو سلام پیش کرنے کے لیے ہر سال یہ عالمی دن منایا جاتا ہے مگر درحقیقت اسلام نے 14 سو سال پہلے ہی تمام فرق مٹا دئیے تھے اور مزدور کو بھی وہ حقوق دئیے جو ایک مالدار کے تھے۔

- Advertisement -

ہمیں ان لوگوں کی قدر کرنی چاہیے جو محنت مشقت کے ساتھ حلال رزق کماکر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کی وجہ سے معاشرتی نظام چل رہا ہے۔ اس موقع پر شرکا خاص طور پر سماجی رہنما سید محمد عاصم رضا شاہ نقوی، ہمایوں واجد، فیصل قریشی، فرجان بلوچ، جواد، ریحان عالم، فرحان، احمد گیلانی اور طلبہ و طالبات شریک تھے۔

تقریب میں ڈی ایس جی انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ، جے بی سی گروپ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ اور چوہدری برادرز ٹیکسٹائل ملز کے تعاون سے ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی اور ہاسٹل کے ورکرز نائب قاصد، گارڈز، و دیگر درجہ چہارم کے ملازمین کو Proud To be A Workers Awards 2025 پیش کئے گئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں محمد فاروق، جمیل احمد، حق نواز، محمد رمضان، محمد طارق، عبد الغفور، محمد عمران، عبداللہ خان، کریم نواز، شہباز احمد، محمد آصف، خدا بخش، محمد دلشیر، محمد اجمل اور نادر حسین شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590549

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں