26.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر قلات کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس،سیکیورٹی اداروں...

کمشنر قلات کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس،سیکیورٹی اداروں کا قیام امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 30 اپریل (اے پی پی):کمشنر قلات ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیرصدارت خضدارمیں امن و امان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید ،کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عبدالحفیظ ،ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی ،ایس ایس پی خضدار جاوید احمد زہری ،ایم آئی آئی ایس آئی آئی بی اور دیگر اداروں کے افیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قلات ڈویژن میں امن کے قیام کیلئے موثر اقدامات عمل میں لانے ،قومی شاہراؤں کو محفوظ بنانے ،اسٹریٹ کرائمزاور دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے پر غور و خوض ہوا ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ لیویز پولیس

ایف سی اور دیگر سکیورٹی ادارے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت قیام امن کے لیے کردار ادا کریں گے ،آئے روز نیشنل ہائی ویز کی بندش اورشٹر ڈاؤن کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ امن و امان میں رکاوٹ ڈالنے اور انتشار پیدا کرنے والے گروہوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ،عوام کو پرسکون انداز میں کاروبار کرنے کے لیے پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا ،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام سیکورٹی ادارے طے شدہ مشترکہ لائے عمل کے تحت قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کر کے قلات ڈویژن میں مثالی امن کا نفاذ کرینگے ،اس دوران کمشنر قلات ڈویژن نے کہاکہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590591

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں