مظفر آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔عوامی شکایت پر امبور ہسپتال کی کنٹین پر چھاپہ مارا گیا،دوران چیکنگ کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے اصلاحی نوٹسز جاری کیا گیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد،جہلم ویلی ابرار احمد میر نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ،معیاری صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹیم فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کی فروخت اندرون آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017کیخلاف ہے جس کے تحت غیر رجسٹرڈ فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اور پیور فوڈ ریگولیشن کا عملی معنوں میں نفاذ اولین ترجیح ہے۔فوڈ بزنس آپریٹرز فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ایسے عناصر جو فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرتے ان کیخلاف فوڈ اتھارٹی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590595