28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ ایئرپورٹ پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کی مشق کا عملی مظاہرہ

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کی مشق کا عملی مظاہرہ

- Advertisement -

سیالكوٹ۔ 30 اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ہنگامی مشق کا پوری تیاری کے ساتھ عملی مظاہرہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ائیرپورٹ پر ایک بڑی ایمرجنسی مشق کی گئی تاکہ دیکھا جا سکے کہ ہوائی جہاز کو ایمرجنسی میں اتارنا پڑے تو عملہ اور ادارے کیا کرنے کے لیے تیار ہیں ۔اس مشق میں ایک بڑے مسافر طیارے بوئنگ 767 کو ایمرجنسی میں اترتے ہوئے دکھایا گیا اور مشق میں سب کچھ بالکل اصلی حالات کی طرح کیا گیا۔

اس دوران فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور دوسرے اداروں نے تیزی سے اپنا کام انجام دیا۔اس موقع پر چیئرمین سیالکوٹ ائیرپورٹ حسن علی بھٹی، وائس چیئرمین فراز اکرم اعوان، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے معزز افراد، سی ای او تنویر اشرف بھٹی (ر) سول ایوی ایشن اور دیگر اہم سرکاری اداروں کے نمائندے موجود تھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590689

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں