29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل کریم کنڈی سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبر پختونخوا کے وائس...

فیصل کریم کنڈی سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر کی ملاقات

- Advertisement -

پشاور۔ 30 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر نے ملاقات کی، ملاقات میں فرزند وزیر نے گورنر خیبر پختونخوا کو روسی امداد سے موصول ہونے والے ریلیف سامان کی تقسیم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ روسی امدادی سامان کو ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے حوالے کیا گیا ہے

تاکہ وہ یہ امداد ضلع کرم میں بلا امتیازِ مسلک منصفانہ اور شفاف طریقے سے تقسیم کریں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی بنیادوں پر کی جانے والی یہ کوششیں نہ صرف متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کو پورا کرتی ہیں بلکہ صوبے میں ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590705

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں