24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کا روانڈا اور کانگو کے درمیان امن معاہدے کے مسودے...

سعودی عرب کا روانڈا اور کانگو کے درمیان امن معاہدے کے مسودے کا خیرمقدم

- Advertisement -

ریاض ۔1مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے 25 اپریل کو امریکا میں کانگو اور روانڈا کی حکومتوں کے درمیان اصولوں کے اعلامیے ڈیکلریشن آف پرنسپلز) پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں فریقین کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا اورکہا کہ ’اعلامیے کے حوالے سےعزم کے منتظر ہیں جس سے سلامتی اور استحکام میں اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ راونڈا اور کانگو کے وزرائے خارجہ نے جعمے کو امریکی محکمہ خارجہ میں ایک اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔انہوں نے اکتوبر میں کانگو کے معدنیات سے مالا مال مشرقی علاقے میں لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام اور مسلح گروپوں کی سپورٹ ختم کرتے ہوئے دو مئی تک امن معاہدے کا مسودہ تیار کرنے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590767

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں