دمشق ۔1مئی (اے پی پی):شام کے علاقے صحنایا میں حکومت سے وابستہ گروپ اور دروز کمیونٹی کے افراد میں خون ریز جھڑپوں کے بعد شامی حکام نے اعلان کیا کہ انہوں نے سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دمشق کے قریب صحنایا کے علاقے میں فورسز کو تعینات کر دیا ہے۔العربیہ کے مطابق شام کے کنٹری سائیڈ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل حسام الطحان نے کہا کہ ہم اشرفیہ صحنایا کے علاقے میں سکیورٹی آپریشن کے خاتمے اور سکیورٹی اور استحکام کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے علاقے کے محلوں میں پبلک سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا اعلان کر رہے ہیں۔
جلد ہی صحنایا میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ شام کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملوں کے حوالے سے جاری ایک بیان میں ہر قسم کی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرنے پر زور دیا۔وزارت خارجہ نے دروز سمیت آبادی کے تمام اجزاء کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر زور دیا۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ شامی عرب جمہوریہ بغیر کسی استثنی شامی عوام کے تمام اجزا کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
اس شامی عوام میں دروز بھی شامل ہیں جو شام کے قومی تانے بانے کا ایک لازمی حصہ رہی ہے اور اب بھی ہے۔ ساتھ ہی شام اندرونی معاملات میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590773