37.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کا عالمی یومِ مزدور پر...

ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام

- Advertisement -

پشاور۔ 01 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی کو عالمی یومِ مزدور اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محنت کش قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی محنت اور قربانیاں کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ مردان مزدوروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور بہتر معاشی حالات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یومِ مزدور ہمیں شکاگو کے ان عظیم مزدوروں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے قربانیاں دیں، اور ہمیں اس بات کا سبق دیتا ہے کہ معاشرتی انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے شہریوں اور تمام اداروں سے اپیل کی کہ وہ محنت کش طبقے کے مسائل کو سمجھیں، ان کی خدمات کا اعتراف کریں اور ان کی زندگیوں میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590805

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں