سیالکوٹ۔1مئی (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ ملک پاکستان ہنر مند افرادی قوت کے بل بوتے پرترقی و خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا، آج کا دن 1886 کے شہدائے شکاگو کی کوششوں اور جدوجہد کو گلہائے عقیدت کا خراج پیش کرنے اور مزدور کے ہونے والے استحصال کے خلاف اور مزدور کےحقوق کی بالا دستی کے لئے آواز بلند کرنے کا دن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع کوبے چک میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کسی معاشرے کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اورجن ممالک نے صنعت کے میدان میں ترقی کی ان کی اس ترقی میں ان کے مزدوروں کے تعمیری کردار کو یقینا نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590810