27.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ رویے سے جنوبی ایشیا...

بھارت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ رویے سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں،سفیر عاصم افتخار

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔1مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ رویے سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستانی مشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار او آئی سی کے نیویارک گروپ آف ایمبیسیڈرز کو بھارت اور جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کیا۔

سفیر عاصم افتخار نے بھارتی رویے کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔او آئی سی کے ارکان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے سفارتی کوششوں سے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور اس کی بنیادی وجوہات دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تنازعہ جموں و کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل یقینی بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590849

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں