ایبٹ آباد۔ 01 مئی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے پانچ منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے 11 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی۔ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش منصور سکنہ گرلاٹ کو 02 کلو 280 گرام چرس،وقار عرف وکی سکنہ بالاکوٹ کو 03 کلو 111 گرام چرس اور ماجد انور سکنہ گرلاٹ کو 430 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا
جبکہ ایس ایچ او تھانہ بفہ شجاعت قریشی نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم عادل سکنہ کلہاڑے اور امتیاز سکنہ بانڈہ پیراں کو مجموعی طور پر 06 کلو 65 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590917