انصاف کا راستہ روکنے کا شبہ، خود ٹرمپ کے خلاف بھی چھان بین

واشنگٹن ۔ 15 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ممکنہ طور پر انصاف کا راستہ روکنے کے شبے میں چھان بین کی جا رہی ہے۔ امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق خصوصی تفتیشی افسر روبرٹ میولر اب ان امکانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا موجودہ امریکی صدر نے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تھی۔ ایسے …

واشنگٹن ۔ 15 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ممکنہ طور پر انصاف کا راستہ روکنے کے شبے میں چھان بین کی جا رہی ہے۔ امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق خصوصی تفتیشی افسر روبرٹ میولر اب ان امکانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا موجودہ امریکی صدر نے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تھی۔ ایسے الزامات اس وقت سامنے آئے تھے جب گزشتہ ماہ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو برطرف کر دیا تھا۔ ایف بی آئی کے ایک اور سابق سربراہ میولر کو ٹرمپ کی سیاسی مہم کے روس کے ساتھ ممکنہ رابطوں کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply