31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد...

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 22 افراد شہید ، غزہ کے لئے امدادی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

- Advertisement -

غزہ۔2مئی (اے پی پی):جمعہ کو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 22 افراد شہید ہو گئے۔عالمی فلاحی ادارے دی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی طرف سے امدادی سامان لے کرتیونس سے غزہ جانے والے بحری جہاز فریڈم فلوٹیلا کو مالٹا کے قریب ڈرون حملے میں شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس میں سوار تمام افراد اب تک محفوظ ہیں۔ عالمی امداد ی ادارے نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ حملہ اسرائیل یا اس کے کسی اتحادی کی طرف سے کیا گیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں محکمہ صحت کے عملہ کے مطابق جمعہ کی صبح سے سہ پہر تک اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 22 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کے علاقے بریج پر ایک اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شہید ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

دریں اثنا مالٹا کے حکام نے کہا ہے کہ ان کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ایک بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملنے پر انہوں نے ایک ٹگ بوٹ کو جہاز کی طرف روانہ کیا جس نے جہاز میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے تاہم جہازپر سوار عملے اور امدادی کارکنوں نے جہاز کو چھوڑ کو ٹگ بوٹ میں سوار ہونے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

ٹائمز آف مالٹا کے مطابق ڈرون حملوں سے لگنے والی آگ نے جہاز کے برقی نظام کو نقصان پہنچایا جس کے بعد جہاز پر سوار لوگوں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ امدادی ادارے کے مطابق ڈرون حملے سے نقصان کے باعث ڈوبنے کے خدشے کی وجہ سے جہاز کو چلایا نہیں جا سکتا ۔

ادارے کی خاتون ترجمان یاسمین اجار کا کہنا ہے کہ امدادی جہاز اس وقت حرکت نہیں کر سکتا، کیونکہ حرکت کرنے کی صورت میں عملہ پانی کو جہاز اندر آنے سے نہیں روک پائے گا اور جہاز بہت تیزی سے ڈوب جائے گا ۔

قطری میڈیا آئوٹ لیٹ دی نیو عرب کے مطابق غزہ کے لئے امداد لے کر جانے والے اس بحری جہاز پر سوار عملے اور امدادی کارکنوں میں سے زیادہ تر کا تعلق ترکیہ اور آذر بائیجان سے ہے لیکن مالٹاسے دنیا کے 22 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی درجنوں ممتاز شخصیات بشمول ماحولیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی گریٹا تھونبرگ، نے اس جہاز میں سوار ہو کر غزہ جانا تھا ۔

دی فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے غزہ کا اسرائیلی محاصرہ توڑ کر جہاز میں موجود امدادی اشیاء کو غزہ کے جنگ سے تباہ حال اور شدید غذائی قلت کا شکار مکینوں تک پہنچانے کا اعلان کر رکھا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591324

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں