31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی پولیس کی کارروائی، تین ملزمان سے 27گرام آئس ، پستول اورایک...

کراچی پولیس کی کارروائی، تین ملزمان سے 27گرام آئس ، پستول اورایک موٹر سائیکل برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 02 مئی (اے پی پی):کراچی پولیس نے تین ملزمان کو گرفتارکر کے 27گرام آئس ، پستول اورایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔سائیٹ اے پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز، موٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی میں ملوث تین مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 27گرام آئس ،ایک پستول 30بور بمعہ رائونڈ اورایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

جمعہ کوایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں یوسف خان، رستم اور عمرشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو حیدر چالی پٹھان کالونی ،باوانی چالی سائٹ ایریااورمیٹرول سے گرفتار کیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591492

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں