28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک قوانین کی پاسداری ہمارا اخلاقی اور قانونی فرض ہے،ڈاکٹر شفقت رسول

ٹریفک قوانین کی پاسداری ہمارا اخلاقی اور قانونی فرض ہے،ڈاکٹر شفقت رسول

- Advertisement -

سیالکوٹ۔2مئی (اے پی پی):انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ ڈاکٹر شفقت رسول نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہمارا اخلاقی اور قانونی فرض ہے،موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں کیونکہ یہ جان لیوا چوٹ سے بچاتا ہے، ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے اس سے خود بھی باز رہیں اور گھر میں دوسرے بچوں کو بھی اس سے منع کریں ۔

یہ بات انہوں نے سیالکوٹ میں مدرسہ فیضان مدینہ کی طرف سے ٹریفک سیمینار کا انعقاد کے موقع پر کہی۔سیمینار میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ ٹیم اور ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل مبشر قادر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ڈاکٹر شفقت رسول نےمزید کہا کہ ٹریفک قوانین کے پاسداری ہمارا قانونی اور اخلاقی فرض ہے روڈ پہ چلتے ہوئے نہ صرف ہمیں اپنا خیال رکھنا ہے بلکہ اس بات کا بھی اعادہ کرنا ہے کہ سڑک پر ہماری وجہ سے کوئی دوسرا ڈرائیور متاثر نہ ہو کبھی بھی ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں کیونکہ یہ مہلک حادثے کا باعث بنتی ہے ۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی ٹریفک مبشر قادر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ روڈ پر محتاط انداز سے ڈرائیونگ کریں کیونکہ چھوٹی سی غلطی بہت بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591538

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں