30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ بلوچستان میر لیاقت علی لہڑی نے ہیلپرز گرلز...

پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ بلوچستان میر لیاقت علی لہڑی نے ہیلپرز گرلز کالج اینڈ سکول بوائز سیکشن کا دورہ کیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 03 مئی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ بلوچستان، میر لیاقت علی لہڑی نے ہیلپرز گرلز کالج اینڈ سکول (گرلز و بوائز سیکشن) کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ادارے کے پرنسپل پروفیسر آصف اور گرلز سیکشن کی پرنسپل ڈاکٹر آمنہ سومرو نے معزز مہمان کو سکول کی تعلیمی سرگرمیوں، تمام کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، سپورٹس سیکشن، لائبریری اور کھیل کے میدانوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔پرنسلز نے ادارے کو درپیش مسائل، سہولیات کی کمی اور طلبہ کے تعلیمی و تربیت سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا۔

میر لیاقت علی لہڑی نے سکول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارے کے اساتذہ اور انتظامیہ کی محنت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت بلوچستان ہیلپرز سکول اینڈ کالج کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی، جن میں جدید تدریسی وسائل، لیب کی بہتری، کھیلوں کا سامان، انفرااسٹرکچر کی بہتری اور دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایسے ادارے جو تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی ہر ممکن سرپرستی کی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591831

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں