30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںغذائی قلت کے شکار بچوں کی نگہداشت، حکومت پنجاب کی سنجیدہ کوششیں...

غذائی قلت کے شکار بچوں کی نگہداشت، حکومت پنجاب کی سنجیدہ کوششیں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔3مئی (اے پی پی):غذائی قلت کا شکار بچوں کی دیکھ بھال اور اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے حکومت پنجاب پوری سنجیدگی کے ساتھ عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی نے یونیسف ٹیم سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ غذائی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے جو نہ صرف بچوں کی نشو و نما کو متاثر کرتا ہے بلکہ قوم کے مستقبل پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے سرکاری اداروں، بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص یونیسف اور مقامی فلاحی تنظیموں کو باہم مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ مربوط حکمت عملی اور اجتماعی کوششوں سے ہی ہم غذائی قلت جیسے اہم مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اضلاع کی سطح پر خصوصی اقدامات شروع کیے ہیں جن میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی مہم، غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی اور طبی مراکز میں خصوصی نگہداشت کے یونٹس کا قیام شامل ہے۔یونیسف کی ٹیم نے حکومت پنجاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ غذائی قلت کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ڈپٹی کمشنر صباء اصغر علی نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ ایک مربوط نظام کے تحت غذائی قلت کے شکار بچوں کی شناخت

- Advertisement -

نگہداشت اور علاج کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں تاکہ مستقبل کا معمار ایک صحت مند زندگی گزار سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591888

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں