29.9 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی حکومت بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بہتر معنوں میں اقدامات کررہی ہے،غلام...

صوبائی حکومت بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بہتر معنوں میں اقدامات کررہی ہے،غلام رسول عمرانی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 03 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت بیروزگاری کے خاتمے کے لیے بہتر معنوں میں اقدامات کررہی ہے ، نوجوانوں کو حکومتی سطح پر روزگار فراہم کرنے کے لیے ہم نے بڑی تعداد میں سعودی عرب جرمنی و دیگر ممالک بھیجا ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے روزگار حاصل کرکے خودکفیل بن سکیں ، اس اقدام سے سینکڑوں گھروں کے چولہے جلیں گے اور غربت کا خاتمہ ممکن ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابا عمرانی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

غلام رسول عمرانی نے کہا کہ 150 مزید ویزے جاری کئے گئے ہیں جبکہ دیگر نوجوانوں کو جرمنی کی زبان پر عبور دینے کے لیے بھی کام جاری ہے تاکہ یہاں سے جانے والے لوگوں کو جرمنی میں مشکلات درپیش نہ آئیں ، تین کمپنیوں کو ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں اور مزید نوجوانوں کو چائنا ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک بھیجا جائے گا ، اس عمل کے وسیع تر بہتری کے نتائج برآمد ہونگے ، ہماری خدمت کا تسلسل جاری ہے ، صوبے اور علاقے کی عوام کے لیے مزید وسیع تر اقدامات کیے جائیں گے ۔ صوبائی مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے مزید کہا کہ ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام دستیاب وسائل مفاد عامہ میں خرچ کیے جائیں

- Advertisement -

لوگوں کے معیار زندگی کو مزید آسان کرنے کے لیے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی قیادت میں موجودہ کابینہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے  تعلیم صحت آبنوشی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی معیاری زندگی میں مزید بہتری آئے گی۔اس موقع پر سخی میر ممتاز خان عمرانی محمد اشرف عمرانی علامہ عبدالحکیم انقلابی مستری مزدور یونین کے صدر ہارون الرشید چکھڑا سمیت بڑی تعداد میں سیاسی ،قبائلی و علاقہ معتبرین موجود تھے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591972

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں