29.9 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
- Advertisement -

ملتان۔ 03 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی جانب سے شہر اولیاء میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ہفتہ کے روز موصول شدہ عوامی شکایات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئےوہاڑی روڈ ٹمبر مارکیٹ میں گرین بیلٹ میں قائم تجاوزات

بھاری بھرکم لکڑی، پھٹے، بجری وغیرہ ہیوی مشینری کی مدد سے جزوی طور ہٹوا دیں جبکہ بیشتر تاجران کی طرف سے بھی رضاکرانہ طور پر بھاری بھرکم لکڑیوں کو ہٹایا گیا۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفوسمنٹ ٹیم نے وہاڑی روڈ ، ڈبل پھاٹک ، عزیز ہوٹل چوک اور ڈیرہ اڈا چوک تک روڈز کی حدود اور اطراف سے تجاوزات کو ختم کر کے ایریا کو کلیئر کروایا جبکہ روڈزکی حدود میں موجود اسٹینڈ بورڈز،کرسیاں،ترپال اور شیڈ وغیرہ اتار کر قبضہ میں لے لئے گئے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592006

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں