- Advertisement -
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سنگاپور کے انتخابات میں وزیر اعظم لارنس وانگ اور ان کی جماعت کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔
اتوار ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ سنگاپور کی ترقی اورخوشحالی کو آگے بڑھانے کیلئے سنگاپور کے وزیر اعظم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔
- Advertisement -
پاکستان سنگاپور کے ساتھ تمام اہم شعبہ جات اور باہمی مفاد کیلئے پائیدار شراکتداری کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592147
- Advertisement -