20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںآزاد کشمیر کو وار کونسل میں ڈکلیئر کر دینا چاہیے،فالس فلیگ آپریشن...

آزاد کشمیر کو وار کونسل میں ڈکلیئر کر دینا چاہیے،فالس فلیگ آپریشن کے بعدبھارت دھمکیاں دے رہا ہے، پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ملبہ کشمیریوں پر پھینکا جارہا ہے، مشعال ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو وار کونسل میں ڈکلیئر کر دینا چاہیے،فالس فلیگ آپریشن کے بعدبھارت دھمکیاں دے رہا ہے، پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ملبہ کشمیریوں پر پھینکا جارہا ہے۔یہاں جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارت آبی دہشگردی کر رہا ہے،بھارت کے یکطرفہ اقدام غیر قانونی ہیں،لائن آف کنٹرول کے اطراف میں رہنے والوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی جائے۔مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑا رہا ہے،کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنک کی جارہی ہے،وزیراعظم سے اپیل ہے قوم کو خطاب کے ذریعے اعتماد میں لیں۔مشعال ملک نے کہا کہ جنگ کی تلوار لٹک رہی ہے۔کشمیر فلیش پوائنٹ ہے،پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے،بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کر دینا چاہیے۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانا چاہیے،بھارت نے آج تک جو بھی معاہدہ کیا اس میں دھوکہ دیا،اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ حق خودارادیت ہے،کشمیر کے مسئلہ کو حل کیا جائے اور آزادی کا حق دیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592185

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں