رحیم یارخان ۔ 04 مئی (اے پی پی):ملاوٹی،زائدالمیعاد خوراک رکھنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،فوڈ سیفٹی ٹیموں کا رحیم یار خان کے مختلف مقامات پر 5 کریانہ سٹورز کا معائنہ،سٹورز مالکان کو 80 ہزارروپے کے جرمانے عائد،3 من سے زائد مضر صحت خوراک تلف
،تلف کی گئی اشیاء میں 62 کلو ملاوٹی مصالحے،54 کلو ایکسپائرڈ آئٹمز،5 کلو چائنہ نمک شامل،کارروائیاں ظاہر پیر،ترانڈہ محمد پناہ،آباد پور روڈ پر کی گئیں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ظاہر پیر،ترانڈہ محمد پناہ،آباد پور روڈ رحیم یار خان میں 5 کریانہ سٹورز کی انسپکشن کی گئی۔
سٹورز میں مختلف ایکسپائرڈ آئٹمز،ملاوٹی مصالحوں کی موجودگی پائی گئی۔مس برانڈنگ اشیاء،ممنوعہ چائنہ نمک کی فروخت بھی کی جا رہی تھی۔بھاری مقدار میں ناقص خوراک تلف کر کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592194