21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںوائس چیئرمین واسا کا گلبرگ ٹائون کا دورہ ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ...

وائس چیئرمین واسا کا گلبرگ ٹائون کا دورہ ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔4مئی (اے پی پی):وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے گلبرگ ٹائون کا دورہ کیا۔اتوار کو ترجمان کے مطابق وائس چیئرمین واسا نے گلبرگ ٹائون میں لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرڈائریکٹر گلبرگ ٹائون سہیل قادر چیمہ نے وائس چیئرمین واسا کو منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ گلبرگ ٹائون کی11 سکیموں میں سے5 سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں ،10 مئی تک گلبرگ ٹائون کی تمام سکیموں کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر لیا جائے گا جس سے لاکھوں کی آبادی مستفید ہو سکے گی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وائس چیئرمین واسا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور متحرک ہے۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام میں کام کی رفتار کو مزید تیز اورتمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے،منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی اور پیش رفت کی رپورٹ بھجوائی جائے۔

انہوں نے تمام ڈیسلٹنگ شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور ڈیسلٹنگ شیڈول میں عوامی نمائندوں کو شریک رکھنے کی بھی ہدایت کی۔قبل ازیں وائس چیئرمین واسا نے ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592202

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں