حضرو ۔ 04مئی (اے پی پی):حضرو پولیس کا بٹیروں کے دنگل پر چھاپہ، 30شوقیں گرفتار سولہ فرار ہونے میں کامیاب ،ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کی طرف سے جوئے کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو اطلاع ملی کہ ڈھکی حضرو کے مقام پر بٹیرا مارکیٹ میں بٹیروں کی لڑائی کرا جا رہی ہے جہاں لاکھوں روپے مالیت کے داؤ لگے ہوئے ہیں ایس ایچ او سجاد دار دیگر نفری کے عمران جائے وقوع پر پہنچے جہاں پر بڑی تعداد میں شائقین بٹیروں کو لڑا کر بازی لگائے ہوئے تھے
پولیس کو دیکھ کر کئی فرار ہوگا جبکہ پولیس نے موقع پر 30 کے قریب شوقین کو گرفتار کر لیا داؤ پر لگی رقم دو لاکھ 45 ہزار روپے 24کروڑ 70ہزار مالیت کے موٹر سائیکل موبائل فون مالیت 9لاکھ 20ہزار کل مالیت 36 کروڑ 35 ہراز برآمد کر لیے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر نے کہا کہ تھانہ حضرو کی حدود میں کسی قسم کے جوا کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ڈی پی او اٹک نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے
اس پر پورا اترنے کے لئے کوشاں ہوں عوامی حلقوں نے ڈاکوؤں چوروں منشیات فروشوں کے بعد جوا کھیلنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرنے پر ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو خراج تحسین پیش کی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592302