بہاول پور۔ 04 مئی (اے پی پی):رجسٹرارکوآپریٹوسوسائٹیزپنجاب کی منظوری کے بغیر اراضی کی خریدوفروخت کی کسی صورت میں اجازت نہ دی جائے، رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی کا بہاولپورسمیت 7ڈپٹی کمشنرزکو مراسلہ جاری۔ رجسٹرارآفس کوآپریٹوسوسائٹیزپنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنرلاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال اوربہاولپورکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے
کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ سوسائٹیزسے متعلقہ اراضی کی خریدوفروخت بغیر رجسٹرارکوآپریٹوسوسائٹیزپنجاب کی منظوری کے ہورہی ہے جوکہ قطعی غیرقانونی عمل ہے لہٰذا ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام سب رجسٹرارز اوراے ڈی ایل آرز اراضی ریکارڈ سنٹرز کوہدایت کی جائے کہ بغیررجسٹرارکوآپریٹوسوسائٹیزپنجاب کی منظوری کے سوسائٹیزکی اراضی کے خریدوفروخت کے پراسیس کوکسی صورت میں مکمل نہ کیاجائے تاکہ مستقبل میں لیٹی گیشن کے معاملات سے بچاجاسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592307