23.8 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت پنجاب نے بارشوں کے دوران کپاس کے تحفظ کیلئے سفارشات...

محکمہ زراعت پنجاب نے بارشوں کے دوران کپاس کے تحفظ کیلئے سفارشات جاری کر دیں

- Advertisement -

لاہور۔4مئی (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور اور بہاولنگر میں (کل) پیر تک گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،اس لئے کاشتکاربے موسمی بارشوں کے دوران کپاس کی بہتر نگہداشت کے لئے فصل میں زیادہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے نوزائیدہ پودوں کی جڑوں کے سانس لینے اور خوراک بننے کا عمل رک جاتا ہے جس کی وجہ سے گڈیاں اور چھوٹے ٹینڈے گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور پیداوار متاثر ہوتی ہے،

بارش کا پانی کھیت میں 48گھنٹے سے زیادہ کھڑا رہنے سے پودے مرجھا نا شروع ہو جاتے ہیں اس لیے پانی کے نکاس کا فوری بندو بست کریں یا فصل میں کھڑے پانی کو کسی خالی نچلے کھیت میں نکال دیں، اگر کھیت سے پانی نکالنا ممکن نہ ہو تو کھیت کے دونوں کناروں پر تقریبا 10فٹ لمبا، 6 فٹ چوڑا اور 5فٹ گہرا گڑھا کھود لیں تا کہ بارش کا پانی ان گڑھوں میں جمع کیا جا سکے۔

- Advertisement -

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ بارش کے بعد زیادہ نمی کی وجہ سے سفید مکھی اورسبز تیلے کا حملہ زیادہ ہو سکتا ہے اس لیے کاشتکار کپاس کی پیسٹ سکائوٹنگ پر توجہ دیں اور کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زرعی زہروں کا سپرے کریں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592450

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں